Saturday, 21 September 2024, 10:34:42 pm
 
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
September 21, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

نیویارک روانگی سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اس اعلی ترین عالمی فورم پر بین الاقوامی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریںگے۔

وزیراعظم نے کہا عالمی رہنمائوں سے بات چیت میں امن کے فروغ، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

شہبازشریف نے کہا نیویارک میں اپنی مصروفیات کے دوران عالمی شراکت داری کے قیام اور انہیں مستحکم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا جائیگا۔