Saturday, 21 September 2024, 12:34:33 pm
 
صدر،وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
September 21, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی اور جنوبی وزیر ستان اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے پرسیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے کارروائیوں کے دوران شہیدہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی۔