Saturday, 21 September 2024, 12:35:02 pm
 
ای سی سی نے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنے کی منظوری دیدی
September 21, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی برآمد کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے قبائلی اضلاع میں آٹھ خواتین کے

سہولت مراکز کی تعمیر کیلئے پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیر خزانہ نے موجودہ اقتصادی صورتحال اور معیشت کے تمام شعبوں میں اقتصادی استحکام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔