سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت پاکستان کی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ سپیس ایکس، ون ویب، شنگھائی سپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور سیٹلیوٹ سمیت کئی بڑی عالمی سیٹلائٹ کمپنیاں پاکستان کی مارکیٹ میں آنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شزرا منصب علی خان کھرل نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل BOTANICAL گارڈن کی ترقی کیلئے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت اسّی کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ایوان کا اجلاس اب پیر کی سہ پہر چار بجے ہو گا۔