Saturday, 22 August 2026, 05:09:11 am
 

مزید خبریں

 
چیف آف ڈیفنس فورسز اور شامی وزیر خارجہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت
August 21, 2026

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اپنے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کے بارے میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔