فائل فوٹو
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازعے کے حل سے متعلق بھارت کی بی جے پی حکومت کی ہٹ دھرمی اور اس کی عسکریت پسندی کی پالیسی جنوبی ایشیا میں امن اور معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس ایڈووکیٹ نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں امن کا پیامبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے کشمیر کے بنیادی مسئلے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور مظلوم کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ضروری ہے اور اس حوالے سے کشمیریوں کی بے پناہ قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر تلی ہوئی ہے، تاہم کشمیری عوام اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔