Saturday, 22 August 2026, 06:30:48 am
 

مزید خبریں

 
حریت جماعتوں اور رہنمائوں کی کشمیر کے عوام سے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل
August 15, 2026

حریت جماعتوں اور رہنمائوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں حریت پسند جماعتوں اور رہنمائوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر پرغیرقانونی بھارتی قبضے کیخلاف احتجاج کے طور پر بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کیخلاف مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت اپنے حقِ خودارادیت کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے آج پُرامن احتجاج کریںگے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اُن کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔