متاثرین دہشت گردی کی یاد اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یہ دن دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور اس سے بچ جانے والوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے۔
اس دن کا مقصد متاثرین اور بچ جانے والے افراد کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے مکمل تحفظ اور ان سے استفادے کو فروغ دینا بھی ہے۔
اس موقع پر دہشت گردی کے تمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور ان کے خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی حمایت اور حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔