Sunday, 21 June 2026, 05:53:12 pm
 
قومی اسمبلی کی آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں اورڈویژنزکیلئے 89 مطالبات زرکی منظوری
June 21, 2026

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں سے متعلق 89 مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے۔

یہ مطالبات زر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کئے۔

اجلاس میں کسی بھی گرانٹ پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی جس کے باعث تمام مطالبات بغیر کسی مخالفت کے منظور ہو گئے۔