آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ٹیلیفون کیا۔
ازبک وزیر خارجہ نے اپنی اور ازبک صدر کی جانب سے نائب وزیراعظم کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
انہوں نے ثالث کے طور پر پاکستان کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی امن کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس کامیاب پیشرفت کو آئندہ مرحلے میں بھی آگے بڑھایا جائے گا، جو خطے اور دنیا بھر میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو گی۔