پاکستان اور بنگلہ دیش نے بلدیاتی اداروں کی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد اورڈھاکہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔