امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے میں پاکستانی قیادت کے نمایاں کردار نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق، پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت امریکہ ایران جنگ کو روکنے میں اہم شخصیات کے طور پر سامنے آئیں۔
بلومبرگ کے مطابق، پاکستان نے ایرانی قیادت سے ملاقاتوں، اسلام آباد میں امن مذاکرات اور نہایت پیچیدہ سفارتی کوششوں کے ذریعے امن کی راہ ہموار کی۔
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ Stephen Poundاور سابق امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار Christopher Clary نے بھی پاکستان کی کامیاب ثالثی کی کوششوں اور خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور عسکری کردار کو سراہا۔