Monday, 22 June 2026, 01:15:49 pm
 
صدر،وزیراعظم کی بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت
June 20, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔