وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے آج تاریخی روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی جنکشن ایک سو پچاس سال پرانا ہے جس کو جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ ایک ارب تیس کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کیلئے ساٹھ فیصد پاکستان ریلوے ادا کرے گا اور باقی چالیس فیصد رقم سندھ حکومت ادا کرے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ منصوبے کے تحت روہڑی ریلوے اسٹیشن پر انتظارگاہیں، پلیٹ فارمز، برقی سیڑھیوں، جدید ریسٹورنٹس اور پانی کی فراہمی کی سکیموں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔