وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ سردار صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سردار اظہر خان لغاری کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی۔ انہوں نے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے مرحوم صفدر لغاری کے چچا اور سابق رکن قومی اسمبلی ارشد لغاری سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے مرحوم صفدر لغاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔