Monday, 08 June 2026, 06:53:37 am
 
برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں کاعوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال پرتحفظات کا اظہار
June 07, 2026

برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال پرتحفظات کا اظہارکر دیا۔

برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں نے آزادکشمیرقانون سازاسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی بھرپور حمایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دے کرریاست کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔

اوورسیزکشمیریوں نے کہا کہ ووٹ ہرشہری کا بنیادی حق ہے، مہاجرین بھی کشمیری ہیں ان کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کسی بیرونی جماعت کا آلہ کارنہ بنے،ہٹ دھرمی چھوڑ کرافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کرے۔

اوورسیز کشمیری شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورمعاملے کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ،ایکشن کمیٹی میں شامل چند قوم پرست اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیراسمبلی کا فیصلہ بالکل درست ہے،مہاجرین کوبھی سب کی طرح برابر کا حق رائے دہی ملنا چاہیے۔

اوورسیزکشمیری شہریوں نے کہا کہ مسلسل احتجاج اور ہڑتالوں سے ملک کوشدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقامی کشمیریوں اورمہاجرین کا رشتہ اٹوٹ ہے، اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔