Monday, 08 June 2026, 06:50:00 am
 
سکھ یاتری بدھ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
June 07, 2026

بھارت کے سکھ یاتری گرو ارجن دیو کی برسی کے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے ذریعے بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

یاتری ننکانہ صاحب، سچا سودا فاروق آباد، پنجہ صاحب حسن بدال، دربار صاحب کرتارپور نارووال اور روہڑی صاحب ایمن آباد گوجرانوالہ میں گوردواروں کا دورہ کریں گے۔

مرکزی تقریب رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی۔

یاتری اس ماہ کی انیس تاریخ کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

حکومت پاکستان نے اس موقع پر سکھ یاتریوں کیلئے ایک ہزار ویزے جاری کئے ہیں۔