Monday, 08 June 2026, 06:52:44 am
 
وزیراعلیٰ بلوچستان کا خاتون ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
June 07, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عبدالرزاق کی غیر معمولی بہادری اور جرات کے اعتراف میں ان کیلئے سول اعزاز کا اعلان کیا ہے۔

عبدالرزاق نے تیزاب پھینکنے کے المناک واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی زندگی بچانے میں مدد کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ عبدالرزاق نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر تیزاب سے متاثرہ خاتون کی مدد کی جو غیرمعمولی جرات اور ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جان و مال کا تحفظ کرنے والوں اور انسانیت کی خدمت کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اور انہیں اعزازات دے گی۔