سوڈان میں فوج نے خرطوم میں صدارتی محل کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس نے مرکزی خرطوم میں وزارتوں اور دیگر اہم عمارتوں کا کنٹرول بھی حاصل کرلیاہے۔
ادھر حریف پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے ملک کے مغربی حصے میں کنٹرول مزید مضبوط کرلیاہے اور جنگ میں برتری حاصل کرتے ہوئے ملک کو تقسیم کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔