(File Photo)
انٹرنیشنل ملٹی گروپ آف کمپنیز نے سندھ میں تل اور ارنڈی کے بیجوں کی پراسیسنگ کے شعبے میں پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ دلچسپی آج کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمپنی کے چیئرمین شیخ امجد رشید کی سربراہی میں ایک وفد کے درمیان ملاقات میں ظاہر کی گئی۔
ملاقات میں صوبے میں برآمدات پر مبنی فصلوں کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے وفد کو سرمایہ کاری کے لیے اپنی حکومت کے مکمل تعاون اور سہولتوں کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے برآمدات پر مبنی فصلوں کی تحقیق اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔