Thursday, 21 November 2024, 11:26:38 am
 
رومینہ خورشید عالم کا قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور
November 20, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کمزورطبقات کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے انشورنس پلان متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔

وہ آج(بدھ کو) باکو میں COP29 عالمی موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک تقریب ''پاکستان اینڈ دی گلوبل شیلڈ،، سے خطاب کر رہی تھیں۔

وزیراعظم کی رابطہ کار نے کہاکہ پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قرضوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کی کوششوں میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قرضوں کو ضم کرنے کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اوران پر قابوپانے کیلئے بروقت کارروائیاں عمل میں لانے کیلئے ضروری قراردیا۔

رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ حکومتوں اور عالمی شراکت داروں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اوراس سلسلے میں بحالی کوششوں میں معاونت کیلئے جدید مالیاتی طریقہ کار اورحکمت عملیوں پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔