پاکستان اور سعودی عرب نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمدپر بھی اتفاق کیا۔سعودی عرب میں چار سو انیس پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے ویزے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔
سعودی نائب وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔