Thursday, 21 November 2024, 11:21:00 am
 
وزیراعظم کا بچوں کے حقوق اورفلاح وبہبود کےعزم کااعادہ
November 20, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بچوں کے حقوق،فلاح وبہبود اور ان کی بہتری کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا ہے۔

بچوں کے عالمی دن پر جو آج منایا جارہاہے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے والدین،اساتذہ، سول سوسائٹی اور پالیسی سازوں پرزوردیا کہ مل کرایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچہ محبت قدراور خود کو محفوظ محسوس کرے۔

وزیراعظم نے کہا یہ دن اس اجتماعی ذمہ داری کی یاددہانی کراتا ہے کہ کسی امتیاز کے بغیر ہربچے کے حقوق کا تحفظ اور ان کی تکمیل کی جائے، حالات سے قطع نظر ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی، صحت اور محفوظ و پرورش والا ماحول میسر ہو۔

انہوں نے زوردیا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں وہ سہولیات اور مواقع فراہم کریں جن کی انہیںمکمل صلاحیتیں حاصل کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار اداکرنے کے لئے ضرورت ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع '' مستقبل کو سنو،بچوںکے حقوق کے لئے کھڑے ہوجائو ''ہے

مختلف سرکاری اورغیرسرکاری تنظیمیں آج متعدد تقاریب منعقد کریں گی جن میں بچوں کی بنیادی ضروریات اوران کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوششوں کواجاگر کیاجائے گا۔