Thursday, 21 November 2024, 11:23:32 am
 
وزیراعظم کا ملکی خودمختاری کیلئے مربوط کوششوں پرزور
November 20, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی خودمختاری، شہریوں کی حفاظت اور معاشی و سماجی استحکام یقینی بنانے کے لئے پائیدار اور مربوط کوششوں کی اہمیت پرزوردیا ہے۔

اسلام آبادمیں قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے تمام شراکت داروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اقدامات کو جوش وخروش کے ساتھ آگے بڑھائیں اور ان کا نفاذ یقینی بنائیں۔

وفاقی کابینہ کے اراکین، صوبائی وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سینئرحکومتی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی نے متحدہ سیاسی اور قومی بیانیے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ ان پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طورپر نمٹا جاسکے۔

اجلاس میں زوردیاگیا کہ عزم استحکام وژن کے فریم ورک کے تحت قومی انسداد دہشت گردی مہم میں نئی روح ڈالنے کے لئے پارٹی کی سطح سے بالاتر ہوکر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔