Thursday, 21 November 2024, 11:28:50 am
 
ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کئی مراعات دی جا رہی ہیں،رانا تنویر
November 20, 2024

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹس کے قیام کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کئی مراعات دی جا رہی ہیں۔

آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو یا تین پہیے والی گاڑیوں پر چار ارب روپے کی اعانت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بینک عوام کو نرم قرضے بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعانت کے منصوبے کے تحت عوام کو چالیس ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی جن میں سے ایک سو بیس موٹر سائیکلیں ملک کے ہونہار طلبا کو مفت دی جائیں گی۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے ملک بھر میں تقریبا ًتین ہزار چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔