منصوبہ بندی اور پیداوار کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات کے ذریعے ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم کے ذریعے اپنی تجارتی حیثیت کو متنوع بنانے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ یورپی یونین کیلئے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ برآمدات تقریباً دس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ معیار کے ملبوسات اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات کو ترجیح دے کر جی ایس پی پلس اسکیم پر سرمایہ لگانا چاہئے تاکہ برآمدات کے ذریعے ترقی کا ہدف حاصل کیا جائے۔