منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ایشیائی ترقیاتی بینک پرزوردیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے عدالتی معلومات نظام تیار کرے۔
وہ اسلام آباد میں سینئرڈائریکٹرطارق نیازی کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان مشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیرنے ملک کے تمام پندرہ سو پولیس سٹیشنوں کو مربوط کرنے کے لئے پولیس کے ایک جامع معلوماتی نظام کے قیام کی سفارش کی کیونکہ اس نظام میں ہر اسٹیشن کے دائرہ اختیار کی تفصیلات اور اس کے آپریشنز کو واضح کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کواس طرح سے تضادات کو بے نقاب کرناچاہئے جس سے انسانی ہیرا پھیری کو ختم کیاجائے۔
انہوں نے اے ڈی بی پرزوردیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے شدید معاشی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے لئے رعایتی مالی امداد کی حد میں اضافہ کرے۔
احسن اقبال نے برآمدات میں توسیع کو پاکستانی معیشت کے لئے ایک بڑا چیلنج قراردیا اور برآمدات میں اضافے کا پروگرام شروع کرنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تعاون کامطالبہ کیا۔