Saturday, 22 August 2026, 06:30:17 am
 
یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصوری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا
August 04, 2026

یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں مصوری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت کا اظہار اور 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرنا ہے۔

یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام اس تقریب میں پاکستان بھر سے تقریباً 200 نوجوان طلبا نے حصہ لیا جنہوں نے تخلیقی اور فکر انگیز فن پاروں کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔