Saturday, 22 August 2026, 06:28:28 am
 
پاکستانی میوزک ڈائریکٹر اورموسیقار رحمان ورما کی انیسویں برسی
August 11, 2026

پاکستانی میوزک ڈائریکٹر اورموسیقار رحمان ورما کی انیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ان کا اصل نام عبد الرحمان تھا اور وہ انیس سو ستائیس میں برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کے شعبے میں اپنا کیریئر شرما جی ورما جی پرمشتمل موسیقار جوڑی میں ورما جی کے نام سے شروع کیا جو اس وقت برصغیر کی فلمی صنعت میں مشہور تھی۔

انیس سو سینتالیس کے بعد رحمان ورما نے لاہور میں نئی قائم ہونیوالی پاکستانی فلمی صنعت میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے انیس سو چھپن میں لالی ووڈ کی پہلی ایکشن فلم باغی کی موسیقی ترتیب دی۔ انیس سو چھپن سے انیس سو چھہتر تک رحمان ورما نے ستائیس اردو اور پنجابی فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی۔وہ دو ہزار سات میں آج کے روزانتقال کرگئے تھے۔