Saturday, 22 August 2026, 06:28:26 am
 
ثقافت قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،اورنگزیب خان کھچی
August 07, 2026

قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ثقافت روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سیاحت کے فروغ، برآمدات بڑھانے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں "نقوشِ وطن، ایک قومی ثقافتی بیانیہ" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانا، اس کے بھرپور ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا اور مشترکہ ثقافتی سوچ کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''نقوشِ وطن'' کے نام سے قومی ثقافتی بیانیہ تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے، اور اس میں مزید بہتری کے لیے عوامی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔