پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے نظام کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی پالیسی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وفد نے آبنائے ہرمز کے بحران کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی پر حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔