Tuesday, 21 July 2026, 12:25:40 pm
 
کینیڈا کی وزیر خارجہ کی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
July 20, 2026

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر کو اجاگر کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جاری کوششوں اور قربانیوں کے ساتھ ساتھ امن و استحکام کے فروغ میں اس کے تعمیری کردار کو سراہا۔