Tuesday, 21 July 2026, 12:26:30 pm
 
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
July 20, 2026

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیرمقدم کیا۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔