Tuesday, 21 July 2026, 06:29:45 pm
 

مزید خبریں

 
چینی کمپنی کی پاکستان کے ٹرانسپورٹ ، لاجسٹکس منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
July 21, 2026

چین کی ایک کمپنی شینڈونگ (Shandong) ہائی اسپیڈ گروپ نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین شو ژیانگ (Xu Xiang) نے وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے مکمل سہولت اور ادارہ جاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔