صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلجیم کے شاہ فلپ، بیلجیم کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔
صدر مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جس میں بیلجیم کا ایک اہم کردار ہے، اور امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
صدر زرداری نے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ پانے پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ۔