Tuesday, 21 July 2026, 06:31:05 pm
 
وزیرخزانہ کا پاکستان کے ریفائنری شعبے کو جدید بنانے کیلئے ہنی ویل ٹیکنالوجیز کی تجویز کا خیرمقدم
July 21, 2026

ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر اور جنرل منیجر Barry Glickman کی قیادت میں ایک وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ریفائنری کے شعبے کو جدید بنانے اور اس میں توسیع کیلئے ہنی ویل کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی مقامی تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔