وزیراعظم شہباز شریف نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے لیے ان کی مدتِ کار کے دوران کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی اور تعاون پر مبنی تاریخی اور گہرے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان خصوصی تعلقات کی بنیاد لاکھوں قابلِ فخر اور متحرک برطانوی پاکستانی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ تعلقات، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔