آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کی بندش نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
عوام کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج نے عام شہریوں کے مسائل میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کیا ہے۔