Sunday, 14 June 2026, 06:57:46 am
 
آزاد کشمیر کےعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال مسترد کردی
June 13, 2026

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی  کے احتجاج کی کال مسترد کر دی۔

آزاد کشمیر میں حالات معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والےعناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔

مظفرآباد، میرپور، بھمبر،کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

ریاست کے تمام اضلاع میں ٹریفک کی آمدورفت بھی جاری ہے، شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کرکے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔