Friday, 21 February 2025, 11:39:40 pm
 
حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یو این سیکرٹری جنرل سے مداخلت کا مطالبہ
February 20, 2025

غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک یادداشت میں کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم اور سیاسی ناانصافیوںکا سلسلہ بند کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔