جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر بھر میں اسلامی مواد اور مذہبی اقتباسات کے خلاف جاری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قراردیا ہے ۔
پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام ہندو توا کی اس سوچ عکاس ہے کہ مسلمانوں کی شناخت ، تاریخ اور ثقافت کو یکسر مٹا دیاجائے۔
انہوں نے واضح کیاکہ اس قسم کا شرم ناک اقدام کشمیریوں کی سوچ کوقید کرنے اور انہیں ان کی جڑوں سے جدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دے گا۔