Friday, 21 February 2025, 11:40:42 pm
 
حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ پر اظہار تشویش
February 19, 2025

 کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئے کالے قوانین نافذکرانے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

 حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قوانین مقبوضہ علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے نافذ کئے گئے ہیں۔

ادھر مقبوضہ علاقے کے ضلع رام بن میں ایک کشمیری محمد عابدکو پولیس تحویل کے دوران قتل کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27سالہ عابد کو پولیس نے گرفتارکرکے دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

 حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔