Friday, 21 February 2025, 12:57:06 am
 

مزید خبریں

 
بی جے پی حکومت نے ضلع کولگام میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
February 13, 2025

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت نے ضلع کولگام میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔

بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈر گام گاؤں میں صفدر علی ڈار نامی کشمیری کا مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ظالمانہ قانون کے تحت ضبط کیا۔

اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مودی حکومت نے کشمیریوں اورحریت تنظیموں کی املاک اور جائیدادوں پر قبضے کی مہم تیز کر دی ہے ۔یہ اقدامات کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی مہم کا حصہ ہیں۔

ادھرقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر شب برات کی عبادات میں شرکت سے روکنے کیلئے سرینگر میں گھر پر نظربند کردیاہے۔

میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی گھر میں بلاجواز نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں مسلسل چھٹے سال شب برات کی اہمیت اور فضیلت بیان کرنے سے روکا گیاہے۔