Friday, 21 February 2025, 12:56:16 am
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیرہائیکورٹ، عدم ثبوت پر پی ایس اے کے نظربندی کے احکامات منسوخ
February 17, 2025

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے تحفظ عامہ کے کالے قانون کے تحت جاری کئے گئے نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے اور نظر بندوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے DHARنے نظر بندوں کے خلاف پی ایس اے کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔

انہیں آزادی پسند سرگرمیوں جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے ''منافی'' قرار دیتی ہے میں ملوث ہونے پر نظربند رکھا گیا تھا۔