ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد بغیری نے آج(پیر کو) راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقا ت کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
میجر جنرل محمد بغیری نے وہاں پہنچنے پر پاکستانی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔