Tuesday, 21 January 2025, 03:30:21 am
 
وزیراطلاعات کا آٹھ فروری کو ملک میں یوم تعمیر وترقی کے طور پر منانے کا اعلان
January 20, 2025

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو یوم تعمیر وترقی منانے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے آج (پیر کو)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دن دیگر سرگرمیوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو اعزازت دیئے جائیںگے۔

ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ ملک میں استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیںانہوں نے کہاکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی اور اقتصادی استحکام نہایت اہم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اس سال چیمپئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اوراس کیلئے بہترین انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملک کیلئے فخر کی بات ہے اوراس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا۔