قومی اسمبلی کو آج(پیر کو) بتایا گیا کہ ملک کی غیر دستاویزی معیشت ٹیکس کے محدود دائرہ کار اور ٹیکس سے متعلق دوسرے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
خزانے کے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ٹیکس نظام میں اصلاحات حکومت کا اہم ترجیحی شعبہ ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
وزیرمملکت نے کہا ایف بی آر اور کسٹم کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
بعد میں ایوان کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کل دن دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔