منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اڑان پاکستان کے اہداف کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج (پیر کو)اسلام آباد میں اڑان پاکستان لائحہ عمل کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اڑان پاکستان کے مطابق اپنے اہداف طے کریں او ر مسلسل روابط کو برقرار رکھنے اور پیشرفت کو یقینی بنانے کیلئے ایک سینئر فوکل پرسن نامزد کریں۔
احسن اقبال نے وزارتوں کو تین کلیدی عناصر کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی جو معیشت کے استحکام کے لئے کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ طویل مدتی معاشی استحکام کیلئے برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقلی ناگزیر ہے اوربرآمدات کو ایک سو ارب ڈالر تک بڑھنا چاہیے۔