Tuesday, 21 January 2025, 03:33:16 am
 
وزیر منصوبہ بندی کا نفرت اور تعصب کے رجحانات کی حوصلہ شکنی پر زور
January 20, 2025

فائل فوٹو

وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے معاشرے سے نفرت اور تعصب کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (پیر کو)راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نفرت اور تعصب دو ایسے وائرس ہیں جو معاشرتی نظام کو کمزور کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا عسائیوں سمیت تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں قابل تعریف کردار ادا کررہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا اقلیتوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں اور وہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انکی خودانحصاری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔