Tuesday, 21 January 2025, 03:34:11 am
 
وزیراعظم کی عازمین حج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
January 20, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

آج(پیر) اسلام آباد میں رواں سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے ان کی خدمت ، معاونت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو رہائش ، سفر اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں خاص خیال رکھا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تربیت کی فراہمی میں بھی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے حامل ، قابل افسران کو تعینات کیا جائے۔

اُنہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ حجاج کرام کے لئے معاونین کے انتخاب کے طریقے کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔